Brailvi Books

سنتِ رسول سے محبت
1 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود شریف کی فضیلت
	سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار، جنابِ احمدِ مختار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ نور بار ہے: جو مجھ پر ایک دن میں ۵۰بار درودِ پاک پڑھے گا قیامت کے دن میں اس سے مصافحہ (ہاتھ) ملاؤں گا۔ (ابن بشکوال، ص۹۰،حدیث:۹۰) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1} سنتِ رسول سے محبت 
	مرکزالاولیاء (لاہور) کے علاقے اتحاد کالونی میں مقیم اسلامی بھائی اپنی زندگی میں رُونما ہونے والے مدنی انقلاب کو کچھ اِن الفاظ میں بیان کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں ایک فیشن پرست لڑکا تھا، بالوں کے طرح طرح ڈیزائن بنوا کر کٹنگ کرواتا، ہر وقت پینٹ، شرٹ میں کسا کسایا رہتا، شادی بیاہ و دیگر تقریبات میں بڑے شوق سے گانے گاتا اور پارٹیوں میں ڈانس کر کے لوگوں کے من کو بھاتا تھا۔ اس کے علاوہ بدنگاہی کرنا، فلمیں ڈرامے دیکھنا اور داڑھی منڈوانا میری عادتِ ثانیہ بن چکی تھی۔